ادارے کا رجسٹریشن نمبر

DOSW,WD &BM/AK-130

نرتوپہ ویلفئیر سوسائیٹی کے نمائندہ سے رابطہ کریں

+92 312 5600135

ہمارے رضاکار بنیں

اور کمیونٹی کی خدمت کریں

نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے علاقہ بھر کی خدمات کی تصویری جھلکیاں

*تحصیل کونسل ویلفیئر سوسائٹیز*
*18.9.2024 بروز بدھ تحصیل کونسل حضرو کی ویلفیئر سوسائٹیز کے صدر اور انمول ویلفیئر سوسائٹی ویسہ کے صدر وسیم خان صاحب اور حاجی شھزاد صاحب ۔ کامل پور عالم کے جنرل سیکرٹری محمد ریحان بھائی۔ کفالت ویلفیئر سوسائٹی یاسین کلاں کے نائب صدر سرفراز خان اور افتخار بھائی۔ سوشل ویلفیئر سوسائٹی نرتوپہ کے جنرل سیکرٹری اور تحصیل کونسل کے میڈیا سیکریٹری محمد حسن نے اٹک میں ایک اہم کانفرنس میں شرکت کی اور علاقہ چھچھ کی تمام ویلفیئرز سوسائٹیز کی نمائندگی کی*
قطر چیریٹی ڈسٹرکٹ اٹک کی ٹیم نے 18 ستمبر 2024 کو سی ای او ڈی ایچ اے اٹک کے کانفرنس روم میں این جی اوز، سی بی اوز اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ بنیادی مقصد تعاون کے ذریعے پرائمری ہیلتھ کیئر (PHC) کی سہولیات اور غذائیت پر مبنی خدمات کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا تھا۔
*بات چیت کے اہم نکات:* – _این جی او کی خدمات اور مہارت کا جائزہ_: خطے میں این جی اوز کی طرف سے پیش کردہ خصوصی خدمات اور مہارت کے بارے میں علم کا اشتراک۔ – PHC کی سہولیات اور غذائیت کی خدمات کا جائزہ_: موجودہ صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے اور غذائیت کی دستیاب خدمات کو سمجھنا۔ – _موجودہ چیلنجز اور ربط میں خلاء_: این جی اوز اور پی ایچ سی کی سہولیات کے درمیان موثر تعاون میں رکاوٹ بننے والی رکاوٹوں کی نشاندہی کرنا۔ – _این جی او سپورٹ اور تعاون کے لیے علاقے_: این جی او سپورٹ کے لیے مخصوص علاقوں کا تعین کرنا۔ – ایکشن پلان ڈویلپمنٹ_: روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلان بنانا۔ *گروپ ڈسکشن کے نتائج:* – _تعاون کے مواقع_: ایک دوسرے کی طاقتوں سے فائدہ اٹھانے کے طریقے تلاش کرنا۔ – روابط کی حکمت عملیوں کو مضبوط کرنا: موثر حکمت عملی تیار کرنا۔ – _آپریشنل چیلنجز سے نمٹنا_: آپریشنل رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے حل تلاش کرنا۔ – _تعاون اور تعاون کا عزم_: مشترکہ عزم کو یقینی بنانا۔ معزز مقررین میں ڈاکٹر سعید اختر، ڈی سی IRMNCH اور نیوٹریشن پروگرام، اور مبشر رحمان، ڈی ایم قطر چیریٹی ڈسٹرکٹ اٹک شامل تھے۔ شرکاء نے مختلف این جی اوز، تنظیموں اور سرکاری محکموں کی نمائندگی کی۔ کلیدی مقررین: ڈاکٹر سعید اختر ڈی سی IRMNCH اور نیوٹریشن پروگرام۔ مبشر رحمان ڈی ایم قطر چیریٹی ڈسٹرکٹ اٹک۔ *شرکاء* مسٹر کمال احمد محکمہ سماجی بہبود ضلع اٹک۔ نزہت عمران SO IRMNCH اور نیوٹریشن پروگرام۔ فہمیدہ رفیق FP IRMNCH اور نیوٹریشن پروگرام۔ المینہ فضل DPC BISP BNP ڈسٹرکٹ اٹک۔ محمد قاسم DRO قطر چیرٹی ڈسٹرکٹ اٹک۔ فوزیہ ملک کمپلائنس آفیسر بی آئی ایس پی بی این پی ضلع اٹک۔ روشنہ بی بی رجسٹریشن معاونت BISP BNP ڈسٹرکٹ اٹک۔ سے 37 ممبران

*سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اٹک*
*سوشل ویلفیئر سوسائٹی نرتوپہ*
*آج بروز جمعرات 11.1.2024 سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اٹک کے زیرِ اہتمام غریب اور نادار خواتین و حضرات اور بچوں میں سردیوں کے گرم کپڑے جیکٹس تقسیم کیں گئیں  اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عارف محمود صدیقی صاحب اور سوشل ویلفیئر آفیسر حافظ محمد زبیر صاحب اور (سوشل) نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد حسن۔اور حافظ ساجد اور شہریار خان نے  نے اپنے معزز مہمان کا استقبال کیا۔خصوصی عاطف رضا صاحب ڈپٹی کمشنر اٹک (ڈی سی اٹک) کے ہاتھوں تقسیم کیں گئیں سوشل ویلفیئر سوسائٹی نرتوپہ کی طرف سے ڈی سی صاحب کو سلائی ٹریننگ سنٹر اور نئی ایمبولنس ۔ار او پلانٹ کے افتتاح کے لئے دعوت دی ان شاءاللہ عنقریب اہلیان نرتوپہ کے لئے کافی نئے پروجیکٹس آرہے ہیں*
*ہم سوشل ویلفیئر سوسائٹی نرتوپہ اپنے تمام ڈونرز  کے شکرگزار ہیں کہ یہ سب انکے بھرپور تعاون سے ممکن ہوتا ہے*

*خوش آمدید*
*نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے دفتر اجالا ویلفیئر سوسائٹی کے سرگرم رکن جناب محمد نثار بابو آف برمنگھم اور اجالا ویلفیئر غورغشتی کے نائب صدر محمد سعید (لالا) نے دفتر کا وزٹ کیا۔نئی ایمبولینس اور ہمارے دوسرے پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور قیمتی رائے سے نوازہ ۔ہم اپنی پوری ٹیم نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے انکا شکریہ ادا کرتے ہیں*

*نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی*
*آج بروز منگل 6.12.2023 برہ زئی ویلفئیر سوسائٹی کے آفس اور سلائی سنٹر کا دورہ کیا گیا۔اور ساتھ ہی آر او فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا گیا۔ان شاءاللہ بہت جلد نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی سلائی سنٹر اور آر او فلٹریشن پلانٹ پر کام شروع کریں گے۔ برہ زئی ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام اے جی خان ایجوکیشن اینڈ سکلز سنٹر اور اے جی خان ہسپتال ایک بہترین مثال ہیں۔ اللہ تعالیٰ برہ زئی ویلفئیر سوسائٹی اور علاقہ چھچھ میں تمام ویلفئیرز کو مزید ترقی دے اور انکے ڈونرز کو دنیا و آخرت میں کامیابی دے تاکہ غریب عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں۔ آمین ثم آمین*

نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی
آج بروز منگل 28.11.2023 انمول ویلفئیر سوسائٹی ویسہ سے ہمارے معزز مہمان جناب حاجی شھزاد خان اور حاجی شیس الرحمان نے نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے آفس کا وزٹ کیا ۔ اور حوصلہ افزائی کی۔ ہمارے سرپرست اعلیٰ حاجی خالد خان انگلینڈ بریڈفورڈ بھی موجود تھے۔ ہم اپنے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا ۔نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کی چار سالہ کارکردگی کو ایک کتابچے کی شکل دی گئی ہے۔ جو کہ انہی پیش کیا گیا۔

*نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی*
*www.nartopawelfare.com*
*صفائی مہم*
*آج بروز سوموار 27.11.2023 محلہ سید خیل میں گھروں میں بالٹی رکھیں جا رہیں ہیں.بالٹی کی انٹری فیس 200روپے ہے اور ہر ماہ 200روپے وصول کئے جائیں گے ۔ جس کو ہر ہفتے نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے ورکرز اٹھائیں گے۔ تمام اہل محلہ سے اپیل ہے کہ اپنے گھروں میں رکھیں تاکہ پورے گاؤں کو صاف کرنے میں مدد ملے۔اس سے پہلے تجرباتی طور پر محلہ وردگ میں 160گھروں میں بالٹیاں رکھیں گئیں تھیں تمام اہل محلہ بہت خوش ہیں اور مکمل تعاون کرتے ہیں آج محلہ سیدخیل میں 50 بالٹیاں رکھیں گئیں مزید جن جن گھروں کو ضرورت ہونگی وہ۔ اسامہ ۔ حافظ عظیم خان۔ حافظ عمیر یا شاہد سے رابطہ کر کے ان کے پاس اپنے نام لکھوائیں شکریہ*
*منجانب۔ نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی*

*نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی*
*www.Nartopawelfare.com*
*آج 4.11.2023 بروز ہفتہ نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سوسائٹی ضلع اٹک محترم جناب عارف محمود صدیقی صاحب اور سوشل ویلفیئر آفیسر حافظ محمد زبیر صاحب نے وزٹ ( دورہ) کیا۔ جس میں نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے تمام پروجیکٹس کے بارے میں انہیں تفصیلی بتایا گیا۔۔ یہ دوری کچھ دن پہلے تعارفی نشت کا ذریعہ بنا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب کو اعزازی سند پیش کی گئی اور ساتھ ہی چار سالہ کارکردگی کا کتابچہ بھی پیش کیا گیا۔ ہم اپنے پورے ادارے کی طرف سے انکے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا۔ ہمارے آفس سکریٹری محمد نعمان اور ممبران جاوید خان۔ اورنگزیب صاحب۔ حاجی ثاقب اور جنرل سکریٹری محمد حسن اور تمام ٹیم کی طرف سے ایک بار پھر بہت شکریہ*

*اجتماعی قربانی وقف 2023*
*www.nartopawelfare.com*
*الحمدللہ نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے پاس اجتماعی قربانی وقف کے لئے 10جانور ہو گئے ہیں جنکی تفصیل درج ذیل ہے*
*3عدد مکمل جانور دوست محمد سمبون خان نسوزئی*
*2 مکمل جانور معرفت مولانا داؤد خان صاحب*
*1 مکمل جانور حافظ عابد صاحب HK نسوزئی*
*1۔مکمل جانور شاہنواز خان نسوزئی لاؤس*
*1۔مکمل جانور لیاقت خان نسوزئی امریکہ*
*1۔مکمل جانور حافظ ابرار خان نسوزئی*
*1۔مکمل جانور (حصوں والا)*

*(((1حصہ بندہ خدا wasiq نسوزئی. +2حصے حافظ عابد نسوزئیHK. +۔ 1 حصہ محمد فاضل خان سیدخیل۔ +۔ 1حصہ معرفت محمد فاضل سیدخیل +1حصہ احمد خان وردگ دبئی+ 1حصہ سخاوت خان وردگ دبئی)))*

*(((نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے پاس اجتماعی قربانی کے لئے الحمدللہ 10مکمل جانور ہو گئے ہیں اور 1 عدد حصہ معرفت تنویر خان موجود ہے وہ حصہ دوسرے کسی بھائی کی گائے میں ڈال دیا گیا ہے*
*اللہ تعالیٰ تمام بھائیوں کا دینا قبول فرمائے آمین ثم آمین*

*ہمارا مقصد خلق خدا کی خدمت کرنا ہے۔ محتاجوں ۔غریبوں۔یتیموں اور بیواؤں تک قربانی کا گوشت پہنچانا اور انکو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا مقصد ہے۔ اس میں آپ بھرپور ہمارا ساتھ دیں۔ یاد رہے نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے پاس پورے گاؤں میں ہر محلے سے ممبران موجود ہیں جو کہ فی سبیل اللہ خدمت کرتے ہیں۔ ہم اپنے بیرون ممالک میں بسنے والے بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہر سال کی طرح اس سال بھی نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے گاؤں کے مستحق لوگوں کی مدد کر سکیں  #منجانب:- نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی*

*اٹک (نامہ نگار ) اٹک کی تحصیل حضرو کے گا ﺅ ں نر توپہ ویلفیئر سوسا ئٹی نرتوپہ کے ممبر و ڈونر دوست محمد سُمبون خان ، جنرل سیکر ٹری محمد حسن خان نے میڈیا سے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ ہم نے نرتو پہ سو شل ویلفیئر 2019 میں جب شروع کیا تو ہما رے پا س صرف ایک ایمبولنس تھی ، اللہ تعالیٰ کا ہم پر بہت بڑا فضل ہے کہ اس نے ہمارے اوپر اپنی کرم نوا زی کی اور اب ہما رے پا س 2 ایمبو لنسز ، رمضا ن پیکج کے علاوہ مخیر حضرات ہما رے سو شل ویلفیئر میں ہر عید الضحیٰ کو 5 سے 6 قربانی کے جانور عطیہ کر تے ہیں جسے اجتما عی قربانی کر نے کے بعد علا قے کے مستحق افراد میں تقسیم کیا جا تا ہے، اس موقع پر سینئر صحافی و صدر مرکزی انجمن تاجرا ن اٹک شیخ جا وید اقبال ، وا ئس چیئر مین محمد کا شف الیا س ، سپر وا ئزر سو شل ویلفیئر اٹک محمد اقبال، آفس سیکر ٹری نرتو پہ سو شل ویلفیئر شہر یار و دیگر شریک تھے ،انہو ں نے کہا کہ نر تو پہ ویلفیر سو سائٹی کی جانب سے ترکی ،شام زلزلہ زدگا ن مسلمان بھائیوں کے لیے بھی امدا د اکھٹی کی جا رہی ہے جو اٹک میں محکمہ سو شل ویلفیئر اور مرکزی انجمن تاجرا ن کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کے تو سط سے ضلعی انتظامیہ کے ویئر ہا ﺅ س میں جمع کروا ئی جا ئے گی ، انہو ں نے کہا کہ اس کے علاوہ علا قے میں غریب گھرا نو ں کی بیٹیوں کے لیے شا دی فنڈ دیا جاتا ہے ، جس میں وہ اپنی بچیو ں کی شادی خو ش اسلو بی سے انجام دیتے ہیں ،دور درا ز سے آنے والے افراد اکثر اپنے پیا رو ں کی میت کو دیکھ نہیں پاتے ان کے لیے ویلفیئرٹرسٹ میں میت کو فریز رمشین میں رکھا جا تا ہے تاکہ میت زیا دہ وقت تک رہ سکے اور ان کے پیا رے آخری دیدا ر کر سکیں ، رمضا ن المبا رک کے مہینے میں 600 غریب گھرو ں کو را شن دیا جاتا ہے اس کے علاوہ عید الفطر میں بیوہ عورتو ں اور دیگر غریب افراد کو نقد رقم اور اشیا ءخو ردو نو ش کی صورت میں را شن دیا جا تا ہے تاکہ عید کے اس خو شی کے مو قع پر ان کے گھر وں کے چولہے ٹھنڈے نہ رہ سکیں ،ایجو کشن فنڈ میں مستحق بچو ں کو یونیفا رم ، جو تے ،دیگر اشیا ءاورسالانہ امتحانا ت کے موقع پر انعا مات دیئے جاتے ہیں تاکہ مستقبل کے یہ ستارے دل لگا کر محنت سے پڑھیں اور ملک کا نام رو شن کریں ، جنا زہ گاہ جو کہ ہما را آفس بھی ہے ا س میں حسب ضرورت تعمیرا تی کام بھی کیا جا تا ہے ، غریب افراد کے لیے میڈیکل فنڈ ز میں سالانہ 15 ہزا ر کا علا ج کروا یا جا تا ہے ، انہو ں نے کہا کہ ہمارا عزم گا ﺅ ں کو کلین اور گرین بنانا ہے ، ہمارے سو شل ورکرز رو زانہ کی بنیا د پرگلیو ں اور گھرو ں سے کچرے اکھٹے کر کے ایک مخصو ص جگہو ں پر ڈالتے ہیں اور اس سے ملنی والی اجرت کو غریب عوام کی خدمت میں صر ف کرتے ہیں ، وا ٹر فلٹریشن پلا نٹ جو کہ حکو مت نے لگائے تھے اس میں حسب ضرورت خرابی کا شکا ر ہو نے پر اسے صحیح کروا یا جاتا ہے ، معذور افراد کے لیے ویل چیئرز ، آلہ سما عت ، آنکھو ں کے لینز وغیرہ بھی فی سبیل اللہ لگوائے جاتے ہیں تاکہ ایک غریب اور معذور شخص پھر سے اپنی نئی زندگی شروع کر سکے ، ہم نے اکتوبر میں ماہانہ کفالت پرو گرام شروع کیا ہے جس میں تقریباً 110 گھروں جن میں کما نے والا کوئی نہیں ہو تا ان کو ماہانہ 2 ہزا ر رو پے دیے جاتے ہیں ، ا نہو ں نے کہا کہ قبرستا ن فنڈمیں علا قے کے قبرستا نو ں میں صا ف صفائی ، گھا س کی کٹائی اور دیگر کا مو ں کو سر انجام دیا جا تا ہے ، ایسے گھر جہا ں پانی کے مسائل بہت زیا دہ ہو تے ہیں وہا ں بو رنگ کر ا کے دی جاتی ہے ، شجر کا ری مہم کے ذریعے علا قے میں مختلف پھلو ں اور پھو لو ں کے پودے رکھے جا تے ہیں اور مختلف جگہو ں پر لگائے جاتے ہیں ۔*