ادارے کا رجسٹریشن نمبر

DOSW,WD &BM/AK-130

نرتوپہ ویلفئیر سوسائیٹی کے نمائندہ سے رابطہ کریں

+92 312 5600135

ہمارے رضاکار بنیں

اور کمیونٹی کی خدمت کریں

نرتوپہ ویلفئیر سوسائیٹی کے امدادی اور رفاعی کام یا معلوماتی ویڈیو دیکھیں

ماہانہ اجلاس جنوری 2023

Play Video

#نرتوپہ_ویلفئیر_سوسائٹی*
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ ماہانہ اجلاس 13.1.2023 بروز جمعہ اجلاس ہوا جس میں ہمارے ممبران نے شرکت کی سال 2022 میں #زکوٰۃ #فنڈ کی مد میں جو جو تعاون ہوا اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔ #رمضان_پیکج2022 کو #600گھروں کو راشن دیا گیا جس کی مالیت #21لاکھ88ہزار650روپے کا تعاون نرتوپہ کے مستحق گھرانوں سے کیا گیا۔ #عیدین_پیکج میں عید الفطر 150 اور عیدالاضحیٰ 150 بیواؤں کو عیدی دی گئی جس کی مالیت #3لاکھ بنتی ہے۔ عید الفطر 2022 میں #600مستحق گھروں کو #گوشت_چاول دئیے گئے جسکی کل رقم بنتی ہے #3لاکھ60ہزار روپے۔ #میڈیکل فنڈ کی مد میں مستحق افراد جو کہ مستقل مریض ہیں انہیں فی مریض 15000روپے دئیے گئے 23×15000 ٹوٹل رقم #3لاکھ45ہزار بنتی ہے۔ #شادی_فنڈ کی مد میں فی مستحق بچی کو 20٫000 روپے زکوٰۃ کی مد میں دئیے جاتے ہیں 23×20٫000 ٹوٹل۔ #4لاکھ60ہزار روپے بنتے ہیں۔ کفن دفن کی مد میں کوئی بھی مستحق گھرانے میں فوتگی ہوتی ہے تو اسے #کفن_دفن فنڈ کی مد میں 10 ہزار روپے دئیے جاتے ہیں سال 2022 کے نومبر میں یہ فنڈ مختص کیا گیا ایک گھرانے کو یہ دیئے گئے 10000 روپے۔ مستحق بچیوں اور بچوں کو سپارے عطیہ کئے گئے جس کی ٹوٹل رقم بہت بنتی ہے لیکن نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے ساتھ مخیر حضرات نے تعاون کیا اور 1لاکھ 5ہزار 7سو کمیٹی کی طرف سے خرچہ ہوا۔ #کفالت_پروگرام_اکتوبر2022 میں شروع ہوا تقریباً 115 مستحق گھروں(بیواؤں) کو کفالت کی مد میں تین ماہ میں #6لاکھ58ہزار روپے دئیے گئے۔ #ایمبولینس_سروس کی مد مستحق مریضوں سے آدھا کرایہ لیا جاتا ہے دونوں گاڑیوں کی ٹوٹل تعاون #1لاکھ90ہزار200روپے کا تعاون ہوا۔ #فروغ_تعلیم_فنڈ کی مد میں #ایجوکیشن_فنڈسال2022 میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نرتوپہ کے 111 بچوں کو یونیفارم ۔ٹوپی ۔سویئٹر اور شوز دئیے گئے۔ اور مدرسہ جامعہ قاسمیہ انوار قرآن نرتوپہ کے طالب علموں کو ان کے ناپ کے سلے سلائے کپڑے۔ گرم ٹوپی۔رومال (جرابیں ہمارے ڈونر مشتاق خان منیاری والےکی طرف سے ) دئیے گئے ٹوٹل رقم #2لاکھ76ہزار280 روپے بنتے ہیں۔ سال 2022 میں زکوٰۃ فنڈ جو کہ ہمارے مخیر حضرات نے بھیجی ٹوٹل خرچہ ہوا۔ #48لاکھ93ہزار830 روپے۔ #ٹوٹل_خرچ_زکوت_فنڈ4893430روپے۔۔ #سال2022 میں نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے #فری_ایمبولینس19میت ایمبولینس میں آئے جو کہ راولپنڈی اٹک حضرو وغیرہ سے آئے میت کے لئے مکمل فری سروس دی جاتی ہے امیر ہو یا غریب سب کے لئے میت فری لایا جاتا ہے۔۔۔ اس کے علاؤہ تعلیم فنڈ (ایجوکیشن فنڈ) کی مد میں مارچ میں بچوں کو نقد انعامات ٹرافیاں 🏆 اور کھیلوں کے لئے مکمل کٹیں 🏀 باسکٹ بال کوڈ۔ ٹیبل ٹینس 🎾 کے لئے ٹیبل سکول لائیبریری کے لئے پنکھے نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے ڈونرز کی طرف سے عطیہ کیے گئے۔ ہمارے اساتذہ کی اور بچوں کی اپیل پر نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے ایک عدد 4000 واٹ 4kv جنریٹر دیا گیا جسکی مالیت 98000 بنتی ہے۔ یہ سب ہمارے ڈونرز کے تعاون کی بدولت ممکن ہوا ہم نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے تمام ممبران آپکے شکر گزار ہیں کہ آپ ہمارے ادارے کا مکمل تعاون کرتے ہیں اور ہمیں بھی خدمت کا موقع دیتے ہیں۔ اس میں ایک بات جو رہ گئی تھی کہ #عیدالاضحی میں الحمدللہ #6جانور_قربانی کے تقسیم کئے گئے جس میں مکمل مستحق گھرانوں کو گوشت پہنچایا گیا۔ ہم اپنے تمام ڈونرز سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی زکوٰۃ و صدقات للہ میں ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم اسی طرح اپنے گاؤں کے مستحق افراد کی مدد کریں۔ ہمارے کفالت پروگرام میں #سال2023 میں تقریبا 30 لاکھ لاگت آئے گی اسی طرح مزید پروجیکٹس جس میں شادی فنڈ فی شادی 30000 روپے۔ میڈیکل فنڈ۔ کفن دفن فنڈ ۔رمضان فنڈ جو 2022 میں تقریباً 21.5 لاکھ آیا تھا اس بار 30 لاکھ آئے گا کیونکہ مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ یہ تب ممکن ہے جب آپ نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے جزاک اللہ خیر*

اپنے دوست احباب سے شیئر کریں

Facebook
Twitter
WhatsApp