نرتوپہ ویلفیئر سوسائٹی میں، ہم کہتے ہیں کہ ہر کوئی معیاری صحت کے حصول تک رسائی کا مستحق ہے۔ اپنے گاوّں کے لوگوں کو علاج معالجے میں مدد کے لیئے صحت پروگرام بنایا ہے۔
یہ پروگرام ہمارے دیہاتیوں کی صحت اور بہبود کے لیے متعدد خدمات پیش کرتا ہے۔ ہمارے پاس ایک ایمبولینس سروس 24/7 دستیاب ہے ،اس سروس کی مدد سے ہم مریضوں کوابتدائی طبی امداد کے ساتھ مریضوں کو بروقت ہسپتال کے جایا جا سکتا ہے۔ ہم صحت سے متعلق میڈیکل چیک اپ کا انعقاد بھی کرتے ہیں جس میں مشہور ڈاکٹروں کی خدمات لی جاتی ہیں، فری چیک اپ کرنا اور مزید نوعیت کو دیکھ کر مریضوں کو مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری عوام کو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو جس کی انہیں ضرورت ہے۔
ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیےاپنا کردار ادا کرنے کے لیئے پرعزم ہیں۔ مل کر کام کرنے سے، ہم اپنی صحت اور بہبود پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔


