ادارے کا رجسٹریشن نمبر

DOSW,WD &BM/AK-130

نرتوپہ ویلفئیر سوسائیٹی کے نمائندہ سے رابطہ کریں

+92 312 5600135

ہمارے رضاکار بنیں

اور کمیونٹی کی خدمت کریں

نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کمیونٹی کے لواحقین کے لیے جنازہ اور تدفین کے عمل کو باعزت اور یقینی بنانا

نرتوپہ ویلفیئر سوسائٹی میں، ہمیں اس چیزکااحساس ہے کہ کسی عزیز کا کھو جانا ایک مشکل گھڑی ہے۔ اسی لیے ہم نے اس مشکل گھڑی میں اپنے گاوں کےلوگوں کی مدد کے لیے جنازے اور تدفین کا پروگرام بنایا۔اس پروگرام کا ایک پہلو میت کو تدفین تک منجمد رکھنے کا ہمارا نظام ہے۔ یہ یقینی بناتا ہے کہ جسم محفوظ ہے اورجس سے لواحقین کو جنازے کی منصوبہ بندی میں مزید نرمی ملتی ہے ،خاص کر ان لوگوں کے لیئےجو دیار غیرمیں آباد ہیں۔ ہماری تنظیم رضاکاروں کی ایک ٹیم قبر کھودنے میں مدد بھی کرتی ہے۔ہم جنازے کے شرکاء کو رضاکارٹرانسپورٹ مالکان کی مدد سے قبرستان تک نقل و حمل بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ پیاروں کو آخری رسومات ادا کرنے اور ان کی تعزیت کرنے میں آسانی ہو۔ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنی کمیونٹی کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہم ہر طرح سے مدد کرنے کے لیے حاضر ہیں۔ آپ کے تعاون اور اس اہم کام میں ہمارا ساتھ دینے کے لیے رضاکاروں کا شکریہ۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہم مل کر وہ کیئر اور مدد فراہم کر سکتے ہیں جس کی ہماری کمیونٹی کے لواحقین کو اس مشکل وقت میں ضرورت ہوتی ہے۔