ادارے کا رجسٹریشن نمبر

DOSW,WD &BM/AK-130

نرتوپہ ویلفئیر سوسائیٹی کے نمائندہ سے رابطہ کریں

+92 312 5600135

ہمارے رضاکار بنیں

اور کمیونٹی کی خدمت کریں

اپنے عطیات سے ضرورت مندوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں

نرتوپہ  ویلفیئر سوسائٹی ایک کمیونٹی پر مبنی تنظیم ہے جو نرتوپہ گاؤں میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کو مختلف طریقوں سے بہتر بنانے کے لیے کام کرتی ہے۔ سوسائٹی کے کچھ اقدامات میں ضرورت مند خاندانوں کو تعلیمی فنڈز فراہم کرنا، نوجوان جوڑوں کی شادی کے اخراجات برداشت کرنے میں مدد کے لیے شادی کا فنڈ فراہم کرنا، ایسے تقریبات اور تہواروں کا انعقاد جو کمیونٹی کو اکٹھا کرتے ہیں، گاؤں کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ فراہم کرنے میں مدد دینا، معذور افراد کو وہیل چیئرز اور واکر فراہم کرنا، ماہانہ ضرورت مند خاندان کفالت پروگرام اورشجرکاری مہم ، اور جنازے کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے متاثرہ  خاندانوں کی مدد کے لیے جنازے کے فنڈ کی پیشکش کرنا۔ سوسائٹی کی کوشش ہے کہ وسروں کی مدد کرنے اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کی اہمیت کو اپنے کمونٹی میں اجاگراور راغب  کراۓ۔جیسا کہ قرآن کی آیت میں دکھایا گیا ہے “جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا” (قرآن 5: 32)۔  سوسائٹی گاؤں میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں پر ایک اہم مثبت اثر ڈال رہی ہے اور کمیونٹی کے لیے ایک بہتر مستقبل بنانے کے لیے کام کر رہی ہے

سال 2022 میں زکوٰۃ فنڈ کی مد میں تعاون کی تفصیل

سال 2022 میں 48لاکھ 93ہزار 430روپے زکوٰۃ فنڈ میں مستحق گھرانوں کی امداد کی گئی۔رقم کہاں کہاں خرچ کی گئی تفصیل درج زیل ہے۔

separators_two_span
separators_two_span
مضان پیکج 2022
رمضان پیکج 2022 کو 600گھروں کو راشن دیا گیا جس کی مالیت 21لاکھ 88ہزار 650روپے کا تعاون نرتوپہ کے مستحق گھرانوں سے کیا گیا۔ رمضان پیکج پروگرام سال 2023 میں تقریبا 30لاکھ لاگت آئے گی۔
عیدین پیکج
عیدین پیکج میں عید الفطر 150 اور عیدالاضحیٰ 150 بیواؤں کو عیدی دی گئی جس کی مالیت 3لاکھ بنتی ہے۔ سال 2023 میں عیدین پیکج پر نقد عیدی 3لاکھ لاگت آے گی۔عید الفطر 2022 میں 600 مستحق گھروں کو گوشت اور چاول دئیے گئے جسکی کل رقم بنتی ہے 3لاکھ 60ہزار روپے۔ عیدالاضحی میں الحمدللہ 6جانور قربانی کے تقسیم کئے گئے جس میں مکمل مستحق گھرانوں کو گوشت پہنچایا گیا۔ ہم اپنے تمام ڈونرز سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی زکوٰۃ و صدقات للہ میں ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم اسی طرح اپنے گاؤں کے مستحق افراد کی مدد کریں۔ تعاون نرتوپہ کے مستحق گھرانوں سے کیا گیا۔
میڈیکل فنڈ
میڈیکل فنڈ کی مد میں مستحق افراد جو کہ مستقل مریض ہیں انہیں فی مریض 15000روپے دئیے گئے 23×15000 ٹوٹل رقم 3لاکھ 45ہزار بنتی ہے۔
شادی فنڈ
شادی فنڈ کی مد میں فی مستحق بچی کو 20٫000 روپے زکوٰۃ کی مد میں دئیے جاتے ہیں 23×20٫000 ٹوٹل۔ 4لاکھ 60ہزار روپے بنتے ہیں۔
کفن دفن
کفن دفن کی مد میں کوئی بھی مستحق گھرانے میں فوتگی ہوتی ہے تو اسے کفن دفن فنڈ کی مد میں 10 ہزار روپے دئیے جاتے ہیں سال 2022 کے نومبر میں یہ فنڈ مختص کیا گیا ایک گھرانے کو یہ دیئے گئے 10000 روپے۔ مستحق بچیوں اور بچوں کو سپارے عطیہ کئے گئے جس کی ٹوٹل رقم بہت بنتی ہے لیکن نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے ساتھ مخیر حضرات نے تعاون کیا اور 1لاکھ 5ہزار 7سو کمیٹی کی طرف سے خرچہ ہوا۔
کفالت پروگرام اکتوبر 2022
کفالت پروگرام اکتوبر 2022 میں شروع ہوا تقریباً 115 مستحق گھروں(بیواؤں) کو کفالت کی مد میں تین ماہ میں 6لاکھ 58ہزار روپے دئیے گئے۔ ہمارے کفالت پروگرام میں سال 2023 میں تقریبا 30 لاکھ لاگت آئے گی۔
ایمبولینس سروس
ایمبولینس سروس کی مد مستحق مریضوں سے آدھا کرایہ لیا جاتا ہے دونوں گاڑیوں کی ٹوٹل تعاون 1لاکھ 90ہزار 200روپے کا تعاون ہوا۔ سال 2022 میں نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے 19 میت ایمبولینس میں آئے جو کہ راولپنڈی اٹک حضرو وغیرہ سے آئے میت کے لئے مکمل فری سروس دی جاتی ہے امیر ہو یا غریب سب کے لئے میت فری لایا جاتا ہے۔
فروغ تعلیم فنڈ
فروغ تعلیم فنڈ کی مد میں سال 2022 میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نرتوپہ کے 111 بچوں کو یونیفارم ۔ٹوپی ۔سویئٹر اور شوز دئیے گئے۔ اور مدرسہ جامعہ قاسمیہ انوار قرآن نرتوپہ کے طالب علموں کو ان کے ناپ کے سلے سلائے کپڑے۔ گرم ٹوپی۔رومال (جرابیں ہمارے ڈونر مشتاق خان منیاری والےکی طرف سے ) دئیے گئے ٹوٹل رقم 2لاکھ 76ہزار 280 روپے بنتے ہیں۔ اس کے علاؤہ تعلیم فنڈ (ایجوکیشن فنڈ) کی مد میں مارچ میں بچوں کو نقد انعامات ٹرافیاں 🏆 اور کھیلوں کے لئے مکمل کٹیں 🏀 باسکٹ بال کوڈ۔ ٹیبل ٹینس 🎾 کے لئے ٹیبل سکول لائیبریری کے لئے پنکھے نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے ڈونرز کی طرف سے عطیہ کیے گئے۔ ہمارے اساتذہ کی اور بچوں کی اپیل پر نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے ایک عدد 4000 واٹ 4kv جنریٹر دیا گیا جسکی مالیت 98000 بنتی ہے۔ یہ سب ہمارے ڈونرز کے تعاون کی بدولت ممکن ہوا ہم نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے تمام ممبران آپکے شکر گزار ہیں کہ آپ ہمارے ادارے کا مکمل تعاون کرتے ہیں اور ہمیں بھی خدمت کا موقع دیتے ہیں۔

انشا اللہ سال 2023 کا ٹارگٹ

separators_two_span
separators_two_span
target 2023 nartopa welfare society

 ہم اپنے تمام ڈونرز سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی زکوٰۃ و صدقات میں ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم اسی طرح اپنے گاؤں کے مستحق افراد کی مدد کریں۔ ہمارے کفالت پروگرام میں سال 2023 میں تقریبا 30 لاکھ لاگت آئے گی اس کے علاؤہ رمضان پیکج پر تقریبا 30لاکھ لاگت آئے گی۔۔ عیدین پیکج پر نقد عیدی 3لاکھ۔ میڈیکل فنڈ تقریبا 4لاکھ شادی فنڈ چونکہ 2023میں 30ہزار ہو گیا ہے تو اس پر تقریباً 6لاکھ کفن دفن پر سکول و مدرسہ کی یونیفارم وغیرہ پر یہ تمام تقریبا 60 لاکھ نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کو 2023میں چاہئیے ہوں گے۔ یہ تب ممکن ہے جب آپ نرتوپہ ویلفئیر سوسائٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے جزاک اللہ خیر